زمینداروں کی صلاحیتوں کو بڑھانا اور جدید زراعت کے حوالے سے آگاہی دینا محکمے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،ڈی ڈی زراعت

ہفتہ 29 اپریل 2023 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2023ء) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع زیارت حاجی نذیر احمد پانیزئی کی زیر صدارت سٹاف کے ساتھ ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں زراعت کی بہتری کیلئے مختلف پہلو ؤں پر تفصیلی غور کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر حاجی نذیر احمد پانیزئی نے کہا کہ موجودہ حکومت خاص کر وزیر زراعت ، سیکرٹری زراعت ، ڈی جی زراعت ، ڈائریکٹر عارف شاہ کاکڑ اور حاجی کریم جعفر زراعت اور زمینداروں کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ زمینداروں کی صلاحیتوں کو بڑھانا ، ان سے مشاورت کرنا ، جدید زراعت کے حوالے سے آگاہی دینا محکمے کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں ۔ ایگریکلچر آفیسرز اور فیلڈ سٹاف کو سختی سے ہدایت کی کہ غیر حاضری پر کسی سے کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا ، ملکر کام کریں گے ، زمینداروں سے رابطوں میں تیزی لانی ہوگی ۔ اس موقع پر زراعت کی بہتری اور کام کی تقسیم کے حوالے مفید تجاویز پیش کی گئیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں