سیکرٹری زراعت سہیل الرحمن بلوچ کا ڈائریکٹ اف ایگریکلچر انجینئرنگ وینگ کا دورہ

جمعہ 27 اکتوبر 2023 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2023ء) سیکرٹری زراعت سہیل الرحمن بلوچ نے ڈائریکٹ اف ایگریکلچر انجینئرنگ وینگ کا دورہ کیا اس موقع پر ڈاٹریکٹر ایگریکلچر سید بشیر اغا نے صوبائی سیکٹری کا استقبال کیا اور محکمانہ آمور پر تفصیلی بریفنگ دی جبکہ سیکٹری زراعت نے ڈاٹریکٹریٹ کے مختلف سیکشنز کا دورہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری زراعت سہیل الرحمن بلوچ نے کہا کہ زراعت کے شعبوں میں پلاننگ کے تحت تمام ٹریننگز حالیہ چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دی جائیں اور عوام کیلئے مستقل بنیادوں پر تحقیق اور سروے کروا کر عوام الناس تک تجزیہ پہنچانا ناگزیر ہے اس موقع پر سیکشن آفیسر عبدالغفور بزدار سیکشن افیسر انجم بشیر بھی صوبائی سیکرٹری کے ہمراہ تھے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں