بلال کاکڑ کو فور ی طور پر پارٹی سے دور کردیا جائے، نجیب اللہ کاکڑ

اتوار 19 اگست 2018 17:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) ضلع پشین سے تعلق رکھنے والے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے رہنمائوں نجیب اللہ کاکڑ، علی محمد کاکڑ، حیدر خان کاکڑ، حاجی عبدلواحد کاکڑ، محمود خان کاکڑنے پارٹی کے صوبائی صدر اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال عالیانی سے فوری طور پر اپیل کی ہے کہ فوری طور پر نام نہاد ورکرز پارٹی کے صدر بلال کاکڑ کو فور ی طور پر پارٹی سے دور کردیا جائے کیونکہ ہمارے پاس اس بات کا ثبوت ہیں کہ اس نے حالیہ الیکشن میں بلوچستان عوامی پارٹی امیدوار کے ووٹ دینے کی بجائے جمعیت علماء اسلام کے امیدوار کو ووٹ دیئے ہیں ہم اس کا ثبوت پیش کرنے پر تیار ہے۔

اگر اس کو فوری طور پر بلوچستان عوامی پارٹی (باپ ) سے جو اس نے نام نہاد اتحاد ختم نہ کیا تو ہم دھرنا دینے پر مجبور ہوجائیں گے ہم اس شخص کو قبول نہیں کرینگے کہ وہ ہماری پارٹی کو نقصان پہنچائیں۔

(جاری ہے)

ضلع پشین میں ہمارے امیدوار اسفندیار کاکڑ کے خلاف اس نے 25جولائی کو بھی کام کیا اس شخص کی علاقے میں کوئی حیثیت نہیں ہے لوگوں کو یہ تعصب دے رہاہے کہ میں حساس اداروں کی مرضی سے آپ سب کے کام کراسکتاہوں اور اسی کے نام پر وہ پیسے جمع کررہاہے اگر وہ اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا تو ہم سخت سے سخت قدم اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے ہمارے وزیراعلیٰ بلوچستان سے اپیل ہے کہ اس شخص کو اپنے سے بہت جلد دور کیا جائے بلال نامی شخص خانوزئی بوستان ،بشور میں کھلے عام جمعیت کا ساتھ دے رہاہے۔

جس کی وجہ سے ہماری پارٹی کو نقصان ہورہاہے۔ یہ شخص پاکستان ورکرز پارٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے بلال خان کاکڑ لوگوں سے پیسے لے رہاہے ۔ کہ میں آپ کو حساس اداروں کے ذریعے ملازمت دلائوں گا اور ابھی تک یہ شخص 80لاکھ روپے لوگوں سے لے چکاہے اور ہمارے پاس اس بات کا ثبوت ہے۔ اس نے پیپلزپارٹی کے امیداوار سے بھی لاکھوں روپے وصول کئے ہے۔ امید ہے وزیراعلی بلوچستان جو بلوچستان عوامی پارٹی(باپ ) کے صدر بھی ہے اس شخص کو اپنے بہت جلد دور کرینگے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں