کوئٹہ، این ایف سی ایوارڈمیں صوبوں کے حصے کی کٹوتی ہرگز قبول نہیں،سینیٹر میر حاصل بزنجو

سیندک اور سوئی سدرن گیس ایکسٹنشن پر نظرثانی کی ضرورت ہے، ریکوڈک کسی بھی ایک ملک کودینے کے بجائے اس کیلئے بین الاقوامی ٹینڈرز طلب کئے جائیں،مرکزی صدر نیشنل پارٹی

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 21:01

کوئٹہ، این ایف سی ایوارڈمیں صوبوں کے حصے کی کٹوتی ہرگز قبول نہیں،سینیٹر میر حاصل  بزنجو
تربت/ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2018ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈمیں صوبوں کے حصے کی کٹوتی ہرگز قبول نہیں ہے ،18ویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی اجازت نہیں دیںگے،سیندک اور سوئی سدرن گیس ایکسٹنشن پر نظرثانی کی ضرورت ہے ان خیالات کااظہار مرکزی صدر نیشنل پارٹی سینیٹر میر حاصل خان بزنجو نے کیچ کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ سوئی سدرن گیس منصوبے اور سیندک منصوبے کے ایکسٹنشن میں بلوچستان کے حقوق کاخیال نہیں رکھاگیا ہے ، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کو ان معاہدوں کو ازسرنو دیکھنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ ریکوڈک کسی بھی ایک ملک کودینے کے بجائے اس کیلئے بین الاقوامی ٹینڈرز طلب کئے جائیںاور صاف وشفاف اندازمیں ٹینڈر میں بلوچستان کے معاشی مفادات کومدنظر رکھ کرکئے جائیں انہوں نے کہاکہ سعودی عرب سمیت ایسے ملکوں کو دینے کے خلاف ہیں جس سے خطے کے امن وامان کو خطرات درپیش ہوں انہوں نے کہاکہ ہماری حکمرانوں کو18ویں ترمیم ہضم نہیں ہورہاہے اور وہ اسے رول بیک کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ قوموں نے طویل جدوجہد کے بعد یہ آئینی حقوق حاصل کئے ہیں جسے رول بیک کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیںگے انہوں نے کہاکہ حکمران نوشتہ دیوارکوپڑھیں اور قوموں کے خلاف سازشیں بند کریں انہوں نے کہاکہ این ایف سی ایوارڈ کی تقسیم پہلے سے ہی غیرمنصفانہ ہے ،وسائل واختیارات کی تقسیم کومزید منصفانہ بنانے کی ضرورت ہے لیکن حکمران اسے ٹھیک کرنے کے بجائے صوبوں کے حصے کوکم کرنے کی کوششوں میں لگے ہیں ، میر حاصل خان بزنجو نے کہاکہ صوبوں کے حصوں کوچھیڑنے کے بجائے مرکزاپنے حصے سے فاٹا کو حصہ دے انہوں نے کہاکہ این ایف سی میں صوبوں کے حصوں کوبڑھانے کی ضرورت ہے ،انہوں نے کارکنوں پرزوردیاکہ وہ پارٹی کانگریس کی بھرپور تیاری کریں انہوں نے کہاکہ مشکل حالات میں پارٹی کانگریس کاانعقاد کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی نے سیاسی اور قومی مسائل پر کبھی بھی کمپرومائز نہیں کی ہے اورنہ کریںگے ،ملک میں حقیقی جمہوریت اور سیاسی تبدیلی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی ،اجلاس سے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹرمیرمحمد اکرم دشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ انتخابات پاکستان کی انتخابی تاریخ میں سیاہ ترین باب کے طورپر جانا جاتاہے جس میں ریکارڈ دھاندلی سے من پسند افراد کو انتخابات میں کامیابی دلائی گئی انہوں نے کہاکہ انتخابی نتائج سے پارٹیاں کبھی ختم نہیں ہوتی ہیں ،وقت وحالات کی نزاکت کو سیاسی کارکن سمجھیں اورپارٹی کومزید فعال ومتحرک کرنے کیلئے اپنا سیاسی وقومی کردار اداکریں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں