شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانا احسن فیصلہ ہے، جمال شاہ کاکڑ

ہفتہ 15 دسمبر 2018 19:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ،ڈپٹی میئر کوئٹہ یونس بلوچ،میر عبدالرحمن زہری،سردار تاج محمد زہری،رحیم کاکڑ،نسیم الرحمن ملاخیل ،سرداراللہ دا د بڑیچ ،ْمیر گوہرمینگل،شاکر محمد حسنی نے مسلم لیگ(ن) کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو پبلک اکاؤٹنس کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے انہیں چیئرمین منتخب کرنے کے فیصلے کو سراہا ہے ۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی یہ روایت رہی ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن لیڈر ہوتا ہے تحریک انصاف کی حکومت نے مسلم لیگ(ن ) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بناکر ایک احسن فیصلہ کیا ہے جس سے پارلیمنٹ کی روایت برقرار رہی ہے۔ انہوں نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین شپ کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کے کردار کوسراہتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں آئندہ بھی اپنے اسی اتحاد کو برقرار رکھیں گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں