)من گھڑت کہانیوں اور جھوٹی خوشخبریوں کے ذریعے مزید قوم کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا ہے،جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ

اتوار 13 اکتوبر 2019 22:35

@کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2019ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمان رفیق‘ مفتی روزی خان شیخ‘ مولانا احمد جان‘ سینئر نائب امیر مولانا خورشید‘ جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ‘ مفتی عبدالسلام رئیسانی‘ مولانا غلام نبی ‘مولانا عبدالاحد ‘حافظ عبدالحق حقانی‘ میر فاروق لانگو‘ مولانا حکیم‘ حبیب اللہ ‘ظفراللہ کاکڑ‘ حاجی قاسم خان خلجی‘ مولوی محمد طاہر توحیدی ‘مولوی سعداللہ آغا ‘حافظ سردار محمد نورزئی ‘مولوی جمال الدین حقانی ‘مفتی ابوبکر ‘ مولانا دوست محمد و دیگر نے کہا کہ من گھڑت کہانیوں اور جھوٹی خوشخبریوں کے ذریعے مزید قوم کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا ہر حکومت کی ڈفلیوں پر ناچنے والے وزرا کی شکل میں لوٹے چاپلوسی کا حق ادا کررہے ہیں اور ان کو بخوبی علم ہے کہ نئی آنے والی جمہوری حکومت میں لوٹوں کی کوئی جگہ نہیں ہوگی کیونکہ پانچ پانچ حکومتوں کی کاسہ لیسی کے بعد لوٹے بھی ایکسپائر ہوجاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے لطیفے سن کر سن قوم اگنور کررہی ہے کیونکہ ایک سال بڑے بڑے دعوے کرنے والے کردار کے میدان میں صفر ثابت ہونے پر اب گفتار کاسہارا لے کر صرف تقاریر پر اکتفا کرہے ہیں محض تقریر اور خالی خول باتوں اور نعروں سے بھوکے عوام کے پیٹ نہیں بھرتے غریب ماں باپ کے نوجوان آسرے نوکری نہ ملنے سے مایوس ہوکر احساس کمتری کا شکار ہورہے ہیں دوسری طرف احتساب کے نام پر یکطرفہ دھما چوکڑی مچانے والوں نے عضب کرپشن کے نت نئے طریقے متعارف کرائے جس کا بین ثبوت بلوچستان کی وزارت تعلیم میں ہونے والے گھپلے ہیں آج بلوچستان اسمبلی میں آج اپوزیشن سامنا کرنے اور ان کو سننے کے بجائے اجلاس ملتوی کیا جانا باعث افسوس ہے انہوں نے کہا کہ تمام جمہوری پارٹیوں نے قائدجمعیت مولانا فضل الرحمان کی سیاسی بصیرت کے تلے قوم کو نااہل حکمرانوں سے آزاد کرانے کیلئے آزادی مارچ میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے لہٰذا ہٹ دھرم اور انتقامی سوچ کے حامل عمران خان اپنی انا کی تسکین اور ذاتی عناد کی تکمیل کیلئے ملک کو مزید کمزور کرنے کے بجائے قصر وزیر اعظم سے باہر نکل کر مستعفی ہونے کا اعلان کریں مہنگائی بے روزگاری اور ظلم و ستم کے باعث حکمران اور ان کے جھوٹے وزرا نفرت کی علامت بن چکے ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علما ء اسلام قوم و ملت کی صحیح نمائندگی کاحق ادا کرتے ہوئے صدسالہ ماضی کو لے کر روشن مستقبل تراشنے میں جہد عمل ہے اسی پروگرام پر کاربند ہے جس کے تحت نظریہ اسلام مملکت پاکستان کی بنیاد واساس ہے اور ہمارے اکابرین کی جدوجہد اور قربانیاں تاریخ کا انمٹ حصہ ہیں اور مشرقی اور مغربی پاکستان میں وطن کا جھنڈا لہرانے والے اور اس ملک کو متفقہ آئین اور قراداد مقاصد دینے قادیانیت کو غیر مسلم اقلیت قرار دینے جیسے موضوعات کے حوالے سے جمعیت علماء اسلام کی قیادت کا زریں دور ہمارے لئے مشعل راہ ہے دریں اثناء جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان کے پریس ریلیز کے مطابق آج 14 اکتوبر کو 3 بجے ضلعی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوگا اور 17اکتوبر کو تمام یونٹوں اور تحصیلوں کا نمائندہ اجلاس ہوگا جس میں آزادی مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں اہم فیصلے کئے جائیں گے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں