موجودہ حکومت عوامی معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہے‘ جام کمال خان کی جانب سے بہترحکمت عملی کی بدولت بلوچستان ترقی کی راہ پر گامز ن ہوچکا ہے، میر سکندر خان عمرانی

اتوار 27 ستمبر 2020 23:30

کوئٹہ۔27ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی و صوبائی پارلیمانی سیکریٹری برائے بی ڈی اے اسمبلی میر سکندر خان عمرانی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہے‘ جام کمال خان کی جانب سے بہترحکمت عملی کی بدولت بلوچستان ترقی کی راہ پر گامز ن ہوچکا ہے‘ اس سال حلقے کی عوام کے مسائل کے تدارک کیلئے 60کروڑ روپے مختص کئے ہیں جس میں روڈ نیٹ ورک،آبنوشی،تعلیم،صحت سمیت دیگر عوامی اجتماعی نوعیت کے منصوبے شامل ہیں ان اسکیمات کی تکمیل سے حلقے کی عوام کی زندگی بدل جائے گی اور عوامی مسائل میں واضح طورپر کمی واقع ہوگی 20 کروڑوں روپے کی لاگت سے ڈیرہ مرادجمالی شرقی اورغربی میں دو واٹر سپلائی اسکیمات پر عملدآمدکیا جارہا ہے اورپانی کی لائنیں بچھائی جارہی ہیں تاکہ عوام کو صاف ستھرے پانی کی فراہمی ممکن ہوسکے ہم نے عوام سے الیکشن سے پہلے جو وعدے کئے تھے اب ان کی تکمیل کی جارہی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے عمرانی ہاؤس ڈیرہ مرادجمال میں ملنے والے مختلف عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میرسکندرخان عمرانی نے کہا کہ حلقے سے جہالت کے خاتمے کیلئے بھی بہترین حکمت عملی کے تحت کام کیا جارہا ہے حلقے کے کئی پرائمری سکولوں کو مڈل جبکہ مڈل ہائی سکولز کا درجہ دیا گیا ہے تاکہ بچوں کو تعلیم کے حصول میں درپیش مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے جہالت کے خلاف جہاد میں ہم اپنا بھرپورکردارادا کررہے ہیں تاکہ آنے والے دور میں یہاں کے لوگ بھی ترقی یافتہ اقوام میں شمار کئے جاسکیں انہوں نے کہاکہ سندھ بلوچستان قومی شاہرہ ڈیرہ مرادجمالی شہر میں مکمل طورپرخستہ حالی سے دورچارہوچکی ہے جس کا ٹینڈرسات ماہ قبل ہوچکا تھا مگر کورونا وائرس کے سبب کام شروع نہیں ہوسکا تھا مگر ہماری کاوشوں کے بدولت قومی شاہرہ کی ازسرے نو تعمیر کا کام شروع ہوچکا ہے انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ جام کمال خان باصلاحیت ٹیم لیڈر ہیں ان کی کاوشوں اور تجربے کی بدولت صوبے میں ترقی کی نئی راہیں کھل چکی ہیں صوبے بھر میں روڈ نیٹ ورک، آبنوشی، تعلیم صحت سمیت دیگر شعبے روز بروز ترقی کی جانب گامزن ہیں آنے والی نسلیں جام کمال خان کی بہترین ترقیاتی عمل اوران کاوشوں کو یادرکھے گی انہوں نے کہاکہ دیگر صوبوں کے بعد بلوچستان میں بھی بلدیاتی انتخابات جون تک ہونے کا قوی امکان ہے بلدیاتی انتخابات سے اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوجائیں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں