اپنے دور اقتدار میں میرٹ پر پسماندہ علاقوں میں ریکارڑ ترقیاتی کام کرائے ، الیکشن نتائج کے معاملے پر عدالت سے انصاف ملے گا، میر عاصم کردُ گیلو

منگل 23 اکتوبر 2018 20:08

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) سابق صوبائی وزیر و بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے مرکزی رہنما میر عاصم کردُ گیلو نے کہا ہے کہ اپنے دور اقتدار میں میرٹ پر پسماندہ علاقوں میں ریکارڑ ترقیاتی کام کرائے، میں نے تمام شعبہ ہاے زندگی میں فنڈز ترجیح بنیادوں پر خرچ کیے، ضلع کچھی کے جملہ پسماندگی اور مسائل حل کرنے میں ہم نے کافی پیش رفت اور مخلصی سے کام کیا ہے، حالیہ الیکشن کے نتائج پر عدالت سے انصاف ملے گا اور جیت حق اور سچ کی ہو گی۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے میونسپل کمیٹی مچھ کے کونسلر حاجی محمد رفیق سمالانی کی تجویز کندہ سمالانی کالونی کے لئے واٹر سپلائی اسکیم کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر کونسلر حاجی محمد رفیق سمالانی، کونسلر سمیع اللہ سمالانی ،سابق ناظم مچھ سٹی حاجی میر آعظم سمالانی ،لیاقت ریئسانی میر وفا سمالانی آغا گل حاجی عید محمد سمالانی و دیگر معززین بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ضلع کچھی بولان میں حلقہ اور گھر ہے یہاں کی ترقی میری ترقی ہے انہوں نے کہا اب بھی مخالفین کو ہم عوام کی قوت اور طاقت سے نفسیاتی شکست دے چکے ہیں کیونکہ ضلع کچھی کی عوام میرے ساتھ ہیں اور میں ہی کچھی کی عوام کا نمائندہ ہوں اور ہمیشہ مجھے ہی مشکل کی گھڑی میں اپنے درمیان پاؤ گے میرے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں بلا رنگ و نسل عوامی خدمت پریقین رکھتا ہوں اور طاقت کا سرچشمہ عوام کو سمجھتا ہوں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں