ارکان قومی اسمبلی و سینیٹرز کی کوئٹہ شہر میں بارش اور برف باری کے بعد آمد

ہفتہ 12 جنوری 2019 19:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2019ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں شدید بارش اور برف باری کے بعد جہاں پر کوئٹہ میں موسم سرد ہو گیا ہے وہاں پر سیاسی درجہ حرارت میں گرمی پیدا ہو گئی ہے ہفتہ کے روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل بلوچستان صوبائی اسمبلی کے سپیکر میر عبدالقدوس بزنجو، وفاقی وزیر زبیدہ جلال،سینیٹر انور الحق کاکڑ، سینیٹر احمد خان ،رکن قومی اسمبلی سردار اسرار ترین بذریعہ طیارہ اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچ گئے ارکان قومی اسمبلی سینیٹر ز ایم این ایز نے اپنی آمد کے فوراً بعد کوئٹہ شہر میں سیاسی رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا جو رات گئے تک جاری رہا سینیٹ کے ضمنی الیکشن جو 14 جنوری کو منعقد ہو رہے ہیں ان میں 4 امیدواروں میں مقابلہ ہو رہا ہے حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے امیدوار اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہے پی ٹی آئی بلوچستان کی جانب سے (باپ ) پارٹی کو ووٹ دینے کے اعلان کے بعد بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل ناراض ہو گئے ہیں ان کا موقف ہے کہ مرکز میں ہم پی ٹی آئی کے اتحادی ہیں بلوچستان میں توقع تھی کہ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی ہمارے امیدوار کو ووٹ دینگے تا ہم 16 جنوری کو پارٹی کے سینٹر کمیٹی کا اجلاس جو کراچی میں طلب کیا گیا ہے اس میں بلوچستان اور مرکز کے حوالے سے اہم فیصلے ہو سکتے ہیں جس کے اثرات سردی میں دونوں طرف پڑ سکتے ہیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں