جماعت اسلامی کی مرکزی شوری ٰ نے مرکزی امیر کے انتخاب کے لیے ناموں کا اعلان کردیا

جمعہ 18 جنوری 2019 20:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شورٰی نے امیر جماعت اسلامی پاکستان کے انتخاب میں رہنمائی کے لیے خفیہ رائے دہی کے ذریعے تین نام تجویز کیے ہیں ۔ امیر جماعت کے انتخاب کے لیے ارکان جماعت ان کو ووٹ دینے کے پابند نہیں ہوں گے ان کے علاوہ بھی جس کو مناسب خیال کرتے ہوں ، اس کو ووٹ دے سکتے ہیں ۔

یہ تین نام جماعت کے دستور کا تقاضا ہے ۔

(جاری ہے)

مرکزی مجلس شورٰی ارکان جماعت (ووٹر)کی رہنمائی کے لیے یہ نام خفیہ رائے شماری کے ذریعے تجویز کرتی ہے جو ارکان جماعت کے لیے بیلٹ پیپر پر حروف تہجی کے اعتبار سے شائع کیے جاتے ہیں وہ نام یہ ہے سراج الحق، لیاقت بلوچ ۔پروفیسر محمد ابراہیم ۔ عبدالولی خان شاکر کے مطابق دستور جماعت اسلامی کے مطابق امیر جماعت کے انتخاب کے لیے مرکزی شوریٰ کا منتخب کردہ الیکشن کمیشن کا ادارہ ہے جس کے صدر اسداللہ بھٹو ہیں اور بلال قدرت بٹ ، ڈاکٹر سید وسیم اختر ، محمد حسین محنتی اور مولانا عبدالحق ہاشمی اس کے ممبران ہیں ۔ اب امیر جماعت کے انتخاب کے لیے ارکان جماعت کو بیلٹ پیپرز جاری کیے جائیں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں