ڈیموکریٹک پارٹی کی نیو زی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں دہشتگردی کے واقع کی شدید مذمت

پیر 18 مارچ 2019 21:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں نیو زی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں دہشتگردی کے واقع کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کو پی ایس ایل کی شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اور پی سی بی سے اپیل ہے کہ اگلے سال پی ایس ایل ٹورنامنٹ میں کوئٹہ کے گرائونڈ ز پر بھی میچز کرائے جائیں مرکزی بیان میں کہا ہے کہ یو رپ میں مسلمانوں کیخلاف تعصب کی تازہ لہر ایک اور بین الاقوامی دہشتگردی کا پیش خیمہ ہو سکتا ہے دو جامع مسجد میں منصوبہ بندی کے تحت دہشتگردی کرنے والے کو مغربی میڈیا نے دماغی طور پر غیر متوازن قرار دیکر اپنی اسلام دشمنی کو ظاہر کیا اس قبل افغانستان ا عراق مصر کویت پر جس طرح انداز میں مسلمانوں کے قتل عام کیلے سازش کی گئی وہ اب بے نقاب ہو چکا ہے اس طرح مسلمانوں کو مشتعل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے لیکن مسلم کمیونٹی تمام مذاہب کاا حترام کرتی ہے نیوزی لینڈ میں معصوم بے گناہ مسلمانوں کو قتل عام عالمی صلیبی جنگ کا تسلسل ہے اقوام متحدہ او ر او آئی سی مسلمانوں نے تحفظ اور عالمی دہشتگردی کی روک تھام کے لئے ٹھوس لائحہ عمل ترتیب دے اسلام امن و سلامتی کا دین ہے مغربی دہشتگردی کیخلاف بین الاقوامی فورم پر آواز بلند کی جائے نیو زی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں دہشتگردی کے واقع کا شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کو پی ایس ایل کی شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اور پی سی بی سے اپیل ہے کہ اگلے سال پی ایس ایل ٹورنامنٹ میں کوئٹہ کے گرائونڈ ز پر بھی میچز کرائے جائیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں