شب برات بخشش ومغفرت کی رات ہے، اس رات کو جہنم سے آزادی اور دعاؤں کی قبولیت کا درجہ حاصل ہے، قاری نور محمد

جمعہ 19 اپریل 2019 23:13

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) کوئٹہ ریلوے اسٹیشن ڈی ایس آفس جامعہ مسجد کے قاری نورمحمد نے کہا ہے کہ شب برات بخشش ومغفرت کی رات ہے، اس رات کو جہنم سے آزادی اور دعاؤں کی قبولیت کا درجہ حاصل ہے، جمعہ کے روز یہاںجاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس بابرکت رات کی مناسبت سے آج ہفتہ کو نمازعشاء کے بعد جامعہ مسجد ڈی ایس آفس میں محفل تقریرونعت خوانی کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے جس میں مختلف علاقوں سے نعت خواں اور عالم دین اس بابرکت رات کی فضلیت پر سیر حاصل گفتگو کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی رات ایک بجے صلوات التسبیح ادا کی جائے گی اور آخر میں دعاکے بعد سحری کا انتظام بھی کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں