ظلم وجبر کے خلاف قوم کو متحد ہونا ہوگا ،جماعت اسلامی ظلم وجبر اور کرپشن کے خلاف جدوجہد کر رہی ، بشیر احمدماندائی

منگل 23 اپریل 2019 23:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر بشیر احمدماندائی نے کہا کہ ظلم وجبر کے خلاف قوم کو متحد ہونا ہوگا جماعت اسلامی قوم کی قیادت کرتے ہوئے ظلم وجبر اور کرپشن کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے رابطہ عوام میں ظالموں لٹیروں اور قوم وملت کے پیسہ بیرون ملک یا اپنے ذاتی اکائونٹس میں منتقل کرنے والوں کامکرہ چہرہ بے نقاب کریں گے عوام جماعت اسلامی کے رابطہ عوام مہم میں ممبرشپ حاصل کریں ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈیرہ مرادجمالی میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل ہر علاقے میں عوام سے خوشنما وبے عمل وعدے کیے گیے انتخابات کے بعد وہ لوگ خود تومالامال ہورہے ہیں مگر عوام کوان کے حال ہر چھوڑ دیاگیاہے انتخابات سے قبل عمران خان قوم کو خود انحصاری اور خود مختاری کی مثالیں دیا کرتے تھے اور آئی ایم ایف کے پاس جانے کوخود کشی کے مترادف قراردیتے تھے ، آج وہی حکمران نہ صرف دنیاکے سامنے کشکول تھام کر بھیک مانگ رہے ہیں بلکہ آئی ایم ایف کی سخت ترین شرائط پر من و عن عمل در آمد کرتے نظر آتے ہیں۔

(جاری ہے)

قوم کو 2018ء کے انتخابات میں گمراہ کیا گیا ، آج بد قسمتی سے ایسے حکمران مسلط ہوگئے ہیں، جن کا اپنا کوئی ایجنڈا نہیں۔ معاشی لحاظ سے ملک سنگین صورتحال سے دوچار ہے۔ عوام کو ریلیف نام کی کوئی چیز میسر نہیں۔ مہنگائی میں کئی گنااضافہ ہوچکا ہے۔ کاروبار ٹھپ اور سرمایہ دار پاکستان آنے سے گھبراتے ہیں۔ حکمرانوں کے کھوکھلے دعوئوں اور جھوٹے وعدوں کی حقیقت کھل کر سامنے آچکی ہے۔

سودی نظام نے معیشت کومفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ مدینہ کی فلاحی ریاست کی بات کرنے والے سودی طرز معیشت کو ترک کرکے اسلامی معاشی نظام کو اختیار کریں۔ جب تک ہم سودی نظام سے نجات حاصل نہیں کریں گے ترقی و خوشحالی ممکن نہیں۔حکمران عوام سے صرف غلط بیانی کر رہے ہیں جس پر کبھی بھی اعتماد نہیں کیا جاسکتا جماعت اسلامی قوم کو مسائل ومشکلات سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں