ڈاکٹرمحمد مرسی کی موت امت مسلمہ کیلئے ایک ناقابل فراموش حادثہ ہے،جے یو آئی نظریاتی

محمد مرسی نے طاغوتی قوتوں کی خلاف علم بغاوت بلند کرکے اپنافریضہ اداکیاگیا،مقررین

منگل 18 جون 2019 23:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2019ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیر مولاناخلیل احمدمخلص مرکزی کنونیئر مولانا عبدالقادر لونی، مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا محمود الحسن قاسمی، مرکزی ڈپٹی کنونیئرنجم خان ایڈووکیٹ ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدعبدالستارشاہ چشتی ،خیبرپختونخواکے کنونیئرمولوی محمدطاہربنوری، مولاناعبدالستاراز،ادمولاناوحیداللہ ہالیجوی، مرکزی معاون مولاناقاری اکمل ودیگر نے عالم اسلام کی سابق صدر اخوان المسلمین کے قائد رہنما ڈاکٹر محمد مرسی کی وفات پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرمحمد مرسی کی موت امت مسلمہ کے لیے ایک ناقابل فراموش حادثہ ہے اسلام کی سربلندی کے لیے ان کی مخلصانہ جدوجہد اورخدمات کوہمیشہ یادرکھی جائے گی محمد مرسی نے طاغوتی قوتوں کی خلاف علم بغاوت بلند کرکے اپنافریضہ اداکیاگیامحمدمرسی نے حلف اورعدالت کے سامنے ہو کر جوتاریخی جملے کہے تھے وہ دنیائے کفر کوہضم نہیں ہورہے تھے کہ ہم قران کے پاسبان ہے ہم اللہ کے علاوہ کسی سے نہیں ڈرتے ہم موت کو گلے لگاتے ہیں ہم شیطان اور اس کے رفقا سے نہی ڈرتے قران ہمارا دستور ہے رسول ہمارے لیڈر ہے جھاد ہمارا مقصد ہے علما ہمارے سلف ہے اللہ کو پانا ہمارا مقصد ہے اس عظیم مقصد کے لیے جیل کی سلاخوں میں تکالیف اور مصائب آخری دم تک برداشت کرتے رہے انہوں نے کہا کہ اخوان المسلمین کے عظیم رہنما، مصری اسلامی جمہوریہ کے منتخب صدر کو عالمی یہودی طاقتوں نے ملکر ایک سازشی عوامی بغاوت کے ذریعے جبرا معزول کردیا تھا اور جمہوریت کا ڈھنڈورا پیٹنے والے دوغلے انسانیت دشمنوں نے ایک اسلام پسند جمہوری حکومت کا تختہ پلٹ دیا تھا، اورظالمانہ قید و بند میں ایک عرصے سے اذیتوں کے شکار ہیں، بارہا مسلسل ظلم و ستم کی شکار ہوکر بالآخرامریکی گٹھ بندھن کی سازش کے تحت موت کی نیند سلادیا گیاہے حافظ محمد مرسی، ایک کامیاب لیڈر ایک عظیم اسلامی مفکر ہونے کے ساتھ ساتھ صہیونی اتحادی مظالم کے خلاف اپنی زبان و قلم سے فرض ادا کررہے ہیں انہوں نے کہا عالم اسلام کے لیے ان کی بیلوث جدوجہد پر حقیقی خراج عقیدت یہی ہوگا کہ انہوں نے جس جوان مردی کے ساتھ آخری دم تک طاغوتی طاقتوں کا مقابلہ کیا ہے اسے مشن کوجاری رکھا جائے، ہر مسلمان پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہیں کہ و وہ اہل حق کے ساتھ علانیہ کھڑے ہوجائیں اور فرعونی اور طاغوتی قوتوں کی خلاف اپنے صداکو بلند کرے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں