وزیر اعظم ٹرمپ سے ملاقات میں ختم نبوت کے قانون کے خاتمے پر کوئی بات ہو تو اس کا دوٹوک جواب دیں، ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کامعاملہ اٹھایاجائے،حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی

ہفتہ 20 جولائی 2019 22:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2019ء) ٹرمپ کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران تحفظ ناموس رسالت اور ختم نبوت کے قانون کو ختم کرنے کے بارے میں اگر کوئی بات کی جائے گی تو اس کا دوٹوک جواب دیا جائے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کامعاملہ اٹھایاجائے ۔ان خیالات کااظہارسینئر صحافی نیاز احمد بنگلانی سے جمعیت علمااسلام نظریاتی کے مرکزی سکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی کے کفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ ختم نبوت کا انکارکرنے والا قرآن و حدیث اور پاکستان کے آئین کی رو سے غیر مسلم ہے قادیانی اس کو تسلیم نہ کر کے شریعت اسلامیہ اور آئین پاکستان سے کھلی غداری کے مرتکب ہورہے ہیں جمعیت علما پاکستان نظریات کے مرکزی اطلاعات و نشریات عبدالستار شاہ سے ملاقات مین نے کہا ہے کہ ختم نبوت کا انکارکرنے والا قرآن و حدیث اور پاکستان کے آئین کی رو سے غیر مسلم کہلائے گالیکن قادیانی اس کو تسلیم نہ کر کے شریعت اسلامیہ اور آئین پاکستان سے کھلی غداری کے مرتکب ہورہے ہیں ان کی طرف سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ امریکی صدر ٹرمپ سے اس معاملہ میں فریاد کررہے ہیں اور اپنے متعلق ظلم کی جھوٹی داستانیں سنا کر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں ایک ایسے وقت میں جبکہ عمران خان کی ٹرمپ سے ملاقات ہونے والی ہے اس سے قبل شکور نامی قادیانی اور سلمان تاثیر کے لڑکے شان تاثیر کی ٹرمپ سے ملاقات اور پاکستان میں ہونے والے دینی حالات کی غلط تصویر کشی اور اس پر ٹرمپ کی ٹویٹ کسی بڑی سازش کا پیش خیمہ لگتی ہے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت کے قانون کو ختم کرانے کیلئے یہ مکروہ سازشیں کی جارہی ہیں ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قادیانیوں کی ان سازشوں کا فوری نوٹس لیا جائے سب سے پہلے یہ تحقیق کی جائے کہ شکور نامی قادیانی جس کو پاکستان میں قانون کی خلاف ورزی میں پانچ سال کی سزا ہوئی تھی اس کو سزا مکمل کئے بغیر خاموشی سے پاکستان سے باہر کیسے بھیج دیاگیا اور کس نے یہ غیر قانونی اقدامات کئے ہیں ان کے خلاف بھی قانونی چارہ جوئی کی جائے پھر شکورنامی قادیانی نے شان تاثیرسے ملکر ٹرمپ کے سامنے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کر کے آئین پاکستان سے کھلی غداری کی ہے انکو بھی انٹرپول کے ذریعہ گرفتار کر کے ان کے خلاف بھی سخت اقدامات کئے جائیں اور ان کی اس مکروہ سازشوں کے نتیجہ میں ٹرمپ کی طرف سے وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران تحفظ ناموس رسالت اور ختم نبوت کے قانون کو ختم کرنے کے بارے میں اگر کوئی بات کی جائے گی تو اس کا دوٹوک جواب دیا جائے کہ یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس پر کوئی سودے بازی نہیں ہوسکتی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم پاکستان دورہ امریکہ وٹرمپ سے ملاقات میں دخترپاکستان ڈاکٹرعافیہ صدیقی کیرھاء کامعاملہ شدت کیساتھ اٹھایاجائیڈاکٹرعافیہ پاکستانی قوم کی عزت ہے جوامریکہ کے قیدناکردہ جرم کیسزابھگت رہی ہے

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں