لاپتہ افراد کی بازیابی کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے ،بی این پی کے چھ نکات میں لاپتہ افراد بازیابی سب سے اہم نقطہ ہے ،آغا حسن بلوچ

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2019ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چیئرمین قائمہ کمیٹی ایم این اے آغا حسن بلوچ نے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے بی این پی کے چھ نکات میں لاپتہ افراد بازیابی سب سے اہم نقطہ ہے رواں ہفتے میں مزید لاپتہ افراد کی بازیابی بی این پی اور سردار اختر جان مینگل کی سیاسی کامیاب ہے چار سو سے زائد لاپتہ افراد کی بازیابی بلوچستان کی سیاسی میں مثبت اثرات مرتب کرے گی سابقہ ادوار میں دیگر جماعتوں نے مراعات لیں بی این پی نے چھ نکات کو اولین ترجیح دے کر ثابت کیا کہ بلوچستان کے اجتماعی قومی مفادات ہمارے لئے قابل ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کا تسلسل اسی طرح جاری رہے گا بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین میں خوشی دوڑی ہے اور وہ پر امید ہیں کہ ان کے پیارے جلد واپس آئیں گے بی این پی کے چار ووٹ سے چار سو سے زائد افراد کی بازیابی ہماری اخلاقی جیت ہے عوام کے دلی قربت اس بات کی غمازی ہے کہ بی این پی کے چھ نکات ہی بلوچ مسئلے کا حل ہیں اگر ہم بلوچستانی عوام کیلئے آواز بلند نہ کرتے تو ہمیں اتنی بڑی کامیابی نصیب نہ ہوتی اسی طرح ہماری جدوجہد جاری رہے گی بلوچستانی عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے اربوں روپے کے منصوبے منظور کروائے ہیں تعلیم ‘ انسانی بنیادی ضروریات زندگی کیلئے میگا منصوبے عوام کی زندگیوں میں تبدیلیاں مرتب کریں گے 70سالوں سے محروم عوام کی پسماندگی کو مد نظر رکھا جائے تو یہ اسکیمات کچھ نہیں انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی واپسی ‘ ساحل وسائل کر دسترس ‘ بلوچستان میں ڈیمز کا قیام انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے عملی جدوجہد کر رہے ہیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں