موجودہ حکومت بھی سابقہ کرپٹ نااہل حکومتوں سمیت پرویز مشرف کے نقش قدم پر چل رہی ہے ،ہدایت الرحمان بلوچ

جمعرات 14 نومبر 2019 23:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ موجودہ حکومت بھی سابقہ کرپٹ نااہل حکومتوں سمیت پرویز مشرف کے نقش قدم پر چل رہی ہے عوام بدترین مہنگائی کی وجہ سے پریشان ہے ڈاکٹرز،مزدور،ملازم سمیت ہر طبقہ احتجاج پرہیں اب قوم کو مسائل سے نجات کیلئے واحد آپشن صر ف جماعت اسلامی رہ گئی ہے ۔

عوا م جماعت اسلامی جیسی دین دار دیانت دار پارٹی کا ساتھ دیں تاکہ مسائل وپریشانیوں سے نجات ملیں ان خیالات کااظہار انہوں نے تربت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے شہردیہات اور دیہات پسماندہ ترین دیہات بن گیے ہیں عوام کو پینے کا صاف پانی تک میسرنہیں ہرطرف لوٹ مار وبدامنی اور حکومتی نااہلی ہیں ۔

(جاری ہے)

موجودہ دور حکومت میں ترقیاتی،خوشحالی ،سستائی کا کام ٹھپ ہوچکا ہے عوام کو چودہ مہینے میں کوئی اچھی خبر نہیں ملی حکومت تباہی وبربادی کا سامان کر رہی ہے۔

حکومتی نااہلی ،کرپشن ولوٹ مار اقرباء پروری ،آئی ایم ایف کی غلامی کی وجہ سے بلوچستان سمیت ملک ترقی کی بجائے تنزلی کی طرف جارہا ہے ۔لوگوں کو روز گار ،تعلیم اور صحت کی سہولتیں دستیاب نہیں ۔ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے والے اپنے وعدے پورے نہیں کرسکے۔اب تک دس لاکھ سے زیادہ لوگ بے روز گار ہوچکے ہیں۔لوگوں کو عدالتوں سے انصاف نہیں مل رہا ۔ہر طرف مایوسی اور پریشانی کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔جن لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا اور سپورٹ کیا وہ سب پریشان ہیں۔ ملک میں اسلامی نظام کے سوا دوسرے نظام لانے کی کسی قیمت پر اجازت نہیں دیں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں