{ نیب سیاسی انجینئرنگ کا ادارہ ثابت ہو چکا ہے ،حیات خان اچکزئی

اتوار 9 اگست 2020 18:50

U کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے میڈیا کوارڈینیٹر حیات خان اچکزئی نے کہا ہے کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کا ادارہ ثابت ہو چکا ہے سپریم کورٹ کے نیب سے متعلق ریمارکس کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، یہی اپوزیشن کا موقف رہا ہے ثابت ہوگیا کہ من پسند لوگوں کو بھرتی کر کے عہدے نواز کر انہیں انتقامی کارروایوں کا ٹاسک سونپا گیاثابت ہوگیا کہ نیب کرپشن کا خاتمہ نہیں بلکہ اپوزیشن رہنماوں کے خلاف انتقامی کارروایوں کا ادارہ ہے اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ سے ثابت ہوگیا ہے کہ قومی احتساب بیورو ایک سیاسی انجینئرنگ کا ادارہ ہے جس میں اپوزیشن رہنمائوں ،بالخصوص پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کیخلاف بے بنیاد کیسز بنائے جاتے ہیں نیب کارکردگی سے متعلق سپریم کورٹ آ ف پاکستان کے ریمارکس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا بلکہ پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری سمیت اپوزیشن جماعتوں کا بھی یہی موقف ہے من پسند لوگوں کو بھرتی کر کے انہیں سیاسی رہنمائوں کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کا ٹاسک سونپ دیا جاتا ہے ملک میں کرپشن نیب کی ترجیح نہیں بلکہ سیاسی بنیادوں پر انتقام ہی نیب کااصل کام ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ شیئر کرنے پر حکمران تلملااٹھے ہیں اپنی ناکامی اور نااہلی چھپانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے ہیومن رائٹس واچ نے اپنے رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستانی حکام کو سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر عمل کرنا چاہئے اور حکومت کے ناقدین کو حراست میں لینے کے لئے قومی احتساب بیورو (نیب)کا استعمال بند کرنا چاہئے بلکہ حکام کو چاہئے کہ وہ غیر قانونی گرفتاریوں اور دیگر زیادتیوں کے ذمہ دار نیب حکام کی تحقیقات کریں اور ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریںبلکہ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ کو انسداد بدعنوانی کے ادارہ کو خود مختار وآزاد بنانے کے لئے فوری اصلاحات کرنے چاہئیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں