×میر حمل کلمتی نے گوادر، جیونی اور پسنی میں پینے کے صاف پانی سے متعلق بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی

پیر 21 ستمبر 2020 23:35

۳ کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی نے گوادر، جیونی اور پسنی میں پینے کے صاف پانی سے متعلق بلوچستان ہائی کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی عدالت عالیہ نے آئینی درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے۔ پیر کو بی این پی کے رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی نے اپنے وکیل ساجد ترین ایڈووکیٹ کے توسط سے گوادر ، جیونی اور پسنی میں پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے آئینی درخواست دائر کردی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گوادر و گردونواح میں پانی بنیادی مسئلہ ہے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی جانب سے گوادر، پسنی اور جیونی میں پانی سے متعلق پروپوزل بھیجا گیا تھا کہ آکرہ کور ڈیم جو پانی سے بھر گیا ہے سے پائپ جیونی اور شادی کور ڈیم سے پائپ پسنی تک بچھایا جائے تاکہ مذکورہ علاقوں میں پینے کے پانی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہو جائیں تاہم صوبائی حکومت نے مذکورہ منصوبوں کو پی ایس ڈی پی 2020-21 سے نکال دیا ہے بلکہ غیر ضروری اسکیمات کو پی ایس ڈی پی کا حصہ بنایا گیا ہے بلکہ یہ سپریم کورٹ آف پاکستان اور بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلوں کی بھی خلاف ورزی ہے کہ جس میں احکامات جاری کیے گئے تھے کہ بنیادی ضروریات کو ترجیح دی جائے۔

(جاری ہے)

لہذا معزز عدالت اس حوالے سے احکامات دیں۔ چیف جسٹس جناب جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس جناب جسٹس عبدالحمید بلوچ پر مشتمل بینچ نے درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیی

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں