پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے عہدیداروںکا اہم اجلاس

پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت کی بقاء کے لئے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں ،آج ملک میں جمہوریت کے نام پر آمریت کا راج ہے ،صوبائی جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ

بدھ 25 نومبر 2020 23:09

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے عہدیداروںکا اہم اجلاس صوبائی جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ کی زیر صدارت پارٹی کے صوبائی میڈیا سیل میں منعقد ہوا جس میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی،صوبائی نائب صدر شیخ بلال مندوخیل،نائب صدر میر اکبر بنگلزئی،ڈپٹی جنرل سیکرٹری شریف خان خلجی، ریکارڈ سیکرٹری حاجی خان محمد بڑیچ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک زیشان حسین،رابطہ سیکرٹری علی جان ہزارہ،فنانس سیکرٹری حاجی انور مینگل،میڈیا کوآرڈینیٹر حیات خان اچکزئی نے شرکت کی،اجلاس میں پیپلز پارٹی زیر اہتمام 53ویں یوم تاسیس کے حوالے سے ملتان میں ہونے والے جلسے کی تیاریوں اور اس میں بلوچستان سے پارٹی کارکنوں کی شرکت کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے اس موقع پر تمام اضلاع کے عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ ملتان میں یوم تاسیس کے حوالے سے ہونیوالے جلسے میں بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید اقبال شاہ ، سردار سر بلند جوگیزئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت کی بقاء کے لئے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں آج ملک میں جمہوریت کے نام پر آمریت کا راج ہے ملک بد ترین بحرانوں کا شکار ہے یہ سب کچھ سلیکٹڈ حکومت کی نا اہلی کا نتیجہ ہے کہ آج ملک کا ہر طبقہ غربت، بے روزگاری، مہنگائی سے تنگ ہے جبکہ حکومت کو صرف اور صرف اس بات کی فکر ہے کہ وہ پی ڈی ایم کی تحریک کو کسی نہ کسی طرح ناکام بنائے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے چار کامیاب جلسوں کے بعد حکومت اس قدر بوکھلاہٹ کا شکار ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کے قائد ین کے خلاف جھوٹ اور من گھرٹ درج کر کے ملتان کے جلسے کو ناکام بنانا چاہتی ہے لیکن وہ اس عمل میں کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونگے ملک کی عوام نے حکومت کے خلاف اپنا فیصلہ سنا دیا ہے اور عوام پی ڈی ایم کے ساتھ ہے ملتان کا جلسہ تاریخی ہوگا اور حکومت کی دیوار سے ایک اور اینٹ نکال دے گا

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں