تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرتے ہیں، تحریک بجٹ میں فائدہ لینے کے لئے لائی گئی ہے ، صوبائی وزیر میر اسد اللہ بلوچ

ہفتہ 21 مئی 2022 23:39

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2022ء) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے سیکرٹری جنرل صوبائی وزیر زراعت میر اسد اللہ بلوچ نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کا آنا صوبے کی بہتری میں نہیں بہترین حکمت عملی کے ساتھ تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنائیں گے،یہ بات انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان مشورہ کم لیتے ہیںانہوں نے بغیر اتحادیوں کے تحریک عدم اعتماد جمع کروائی ہے،تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پارٹی فیصلے سے منحرف ہونے والوں کو شوکاذ نوٹس مل سکتا ہے،بی اے پی کا کوئی صدر نہیں ہے جام کمال کا اخلاقی جرت کرتے ہوئے بی اے پی کے انٹرا پارٹی الیکشن کروا دیتے،انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں فائدہ حاصل کرنے کے لیے تحریک عدم اعتماد لائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ باپ پارٹی کے 18 اراکین میر عبدالقدوس بزنجو کے ساتھ ہیں جبکہ انہیں 14 لوگوں نے اپنا پالیمانی لیڈر بنایاہے انہوں نے کہا کہ جون میں بجٹ لایا جارہا ہے ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ وفاق سے آئندہ بجٹ میں فائدہ لیا جاتا تحریک عدم اعتماد کا وقت صیحح نہیںہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں