شہید نصیر جان لانگو کی ناقابل فراموش جدوجہد اور قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،غلام بنی مر ی

ہفتہ 28 مئی 2022 23:58

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2022ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر وضلعی صدر بی این پی کوئٹہ غلام نبی مری نے اپنے ایک بیان میں پارٹی کے شہید ساتھی نصیر جان لانگو کے 29 مئی کو یوم شہادت کے بارہویں برسی کی دن کے مناسبت پر شہید نصیر جان لانگو کی ناقابل فراموش جدوجہد اور قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس خاندان کے بلوچستان کی قومی حقوق کی حوالے سیاسی جمہوری جدوجہد کی تحریک میں ایک اہم کردار ہے جو نیپ سے لیکر آج تک بلوچستان کی قومی جدوجہد میں نہایت ہی فعال اور متحرک کردار ادا کرتے چلے ارھے ھیں انہوں نے کہا کہ شہید نصیر جان لانگو کو ایک ایسے دور میں ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے سے شہید کیا گیا، جب 2010 کو بلوچستان میں بلوچ قوم اور بلوچستانی عوام کے ساتھ ظم و جبر سماجی ناانصافیوں اور بنیادی انسانی حقوق کی پامالییوں کا دور دورا تھا اور کوئٹہ کے قدیم ترین بلوچ علاقوں میں اہے روز سرچ آپریشن چادر اور چار دیواری کی تقدس کی پامالی رات کے اندھیرے اور دن کی روشنی میں چھاپے پکڑ دھکڑ گرفتاریوں کا نا رکنے والا سلسلہ شدومد کیساتھ جاری و ساری تھا سریاب کے مختلف علاقوں سے لیکر کلی اسماعیل ،ھدہ ڈبل روڈ، گل آباد اور کوئٹہ کے بلوچ قدیم ترین گنجان آبادی والے علاقوں میں بلوچ نوجوانوں سیاسی کارکنوں سمیت مختلف مکاتب فکر سے لیکر بزرگ سفید ریش قبائلی عمائدین کو حراست میں لے کر تھانوں میں قیدوبند سے دوچار کرنا روز کا معمول تھا ایسے حالات میں بی این پی سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں وہ واحد قوم وطن دوست سیاسی جماعت تھی جو ماورائے اہین و قانون گرفتاریوں ظلم و ستم قتل و غارت گری انسانی حقوق کی پامالییوں چادر و چاردیواری کی تقدس کی پامالییوں چھاپوں کے آڑ میں بے گناہ لوگوں کو ذہنی کیفیت دینے کیخلاف سراپا احتجاج سیاسی اور جمہوری انداز میں سیاسی مزاحمت کے طور پر کوہٹہ شہریوں کی انسانی حقوق کی پامالییوں کو روکنے کے خاطر بلارنگ و نسل مزہب زبان اور فرقے کی نمائندگی کا حق ادا کر رہا تھا تاکہ نا انصافیوں کا راستہ روکا جاسکے اس سلسلے میں 29مہء 2010 کو سردار منیر احمد چوک برمہ ھوٹل میں پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل شہید گل زمین حبیب جالب بلوچ کی قیادت میں دھرنا دیا گیا اس دھرنے کو سبوتاڑ کرنے کے لیے آنسو گیس شیلنگ اور فائرنگ کی گی جس کے نتیجے میں پارٹی کے چند دوستوں کو گرفتار کیا گیا اس کے ردعمل میں شہباز ٹاون سمنگلی روڈ کے علاقے میں شہید نصیر جان لانگو نے پارٹی کے کارکنوں کے ہمراہ احتجاج کیا تو انہیں ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے سے شہید کردی گئی تاکہ طاقت خوف و ہراس دھونس دھمکیوں کے ذریعے سے سیاسی حقوق کیلئے بی این پی کی موثر آواز اور جدوجہد کو کچلیا جاسکے لیکن تاریخ گواہ ہے کہ بی این پی کے نظریاتی اور فکری سیاسی کارکنوں نے ان سیاہ ایام سے لیکر آج تک بلوچ قوم اور بلوچستانی عوام کے حقوق کے جدوجہد کی خاطر روا رکھے گئے ناروا غیر جمہوری آمرانہ اوچھے ھتکنڈوں کیخلاف طاقت اور آمرانہ قوتوں کے سامنے سرئ خم تسلیم کرنے سے انکار کرکے ایک نہتے سیاسی کارکن کی حثیت سے اپنے جانوں کا نذرانہ دیکر تاریخ میں امر ھو گئے وطن اور قوم کیلئے امر ھوکر اپنے قوم وطن اور عوام کے ساتھ سچے جذبے کی عملی اور سچائی کا ثبوت دیا تحویل ترین قربانیوں میں بی این پی کے نہتے کارکنوں کا ایک ناقابل فراموش تاریخ موجود ھے بی این پی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام شہید رہنما بارہویں برسی کی مناسبت پر آج بروز اتوار 29 مئی 2022 شام 4بجے کو کلی بڑو قمبرانی روڈ میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوگا لہذا پارٹی کے کارکنان، عہدیداران اپنے بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں