آواران ،سیکورٹی فورسز ،دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ تبادلہ

نائب صوبیدارسمیت 2اہلکار شہید ،2 دہشتگرد ہلاک ،2 زخمی

پیر 30 اکتوبر 2023 23:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2023ء) آواران میں سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ تبادلے میں نائب صوبیدارسمیت 2اہلکار شہید جبکہ 2 دہشتگرد ہلاک اور2 زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علا قے آواران میں کھوڑو کے مقام پر دہشت گردوں کے ٹھکانے پر سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں نائب صوبیدار آصف عرفان ساکن ڈسٹرکٹ اوکاڑہ اور سپاہی عرفان علی ساکن ڈسٹرکٹ سرگودھا شہید جبکہ 2 دہشتگرد ہلاک اور2 زخمی ہوگئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں