جامعہ بلوچستان کے انتظامی و مالی بحران قابل تشویش ہے،اے کیو ایم

تنخواؤں کی عدم فراہمی اور مالی بحران پر قابو پانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں جائیں

جمعرات 28 مارچ 2024 19:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) اے کیو ایم افغان قومی موؤمنٹ کے بیان میں بلوچستان یونیورسٹی کے موجودہ انتظامی اور مالی بحران پر جامعہ کے جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے پلیٹ فارم سے جامعہ کے اساتذہ کرام، آفیسران اور ملازمین کو تنخواہوں اور پنشنز کے بقایاجات کی تاحال عدم ادائیگی، جامعہ کو درپیش سخت مالی و انتظامی بحران کے خاتمے، اور یونیورسٹیز ایکٹ 2022 کی پالیسی ساز اداروں میں اساتذہ کرام، آفیسران، ملازمین و طلبائ وطالبات کی منتخب نمائندگی یقینی بنانے ، آفیسرز اور ملازمین کے پروموشن اور اپگریڈیشن کیلئے جاری احتجاجی تحریک کی بھر پور حمایت کرتے ھوے کہا ہے کہ جامعہ بلوچستان کے اساتذہ کرام ،آفیسرز اور ملازمین کو تنخواہوں سے محروم رکھا گیا ہے جامعہ بلوچستان میں تین ریسرچ سینٹرز بھی سخت مالی ،انتظامی و تعلیمی بحران کے شکار ہیں انکے اساتذہ کرام اور ملازمین بھی ماہانہ تنخواہوں اور منظور شدہ الاونسز سے محروم ہیں۔

(جاری ہے)

بیان میں تمام مطالبات کو جائز قرار دیتے ھوئے وزیر اعلی سے جامعہ بلوچستان کے تمام مسائل جدی طور پر حل کرانے کی پر زور اپیل کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں