-سرکلر روڈپرکارروائی میونسپل کارپوریشن کو کرایہ ادا نہ کرنے والی 52دکانوں کو سیل کردیا

جمعرات 28 مارچ 2024 20:55

9کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) اسپیشل مجسٹریٹ حسام الدین کاکڑٹیکس آفیسر محمدعامرنے جمعرات کو سرکلر روڈپرکارروائی کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کو کرایہ ادا نہ کرنے والی 52دکانوں کو سیل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کوکمشنرکوئٹہ و ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میونسپل کارپوریشن حمزہ شفقات کی خصوصی ہدایت پر اسپیشل مجسٹریٹ حسام الدین کاکڑٹیکس آفیسر محمدعامر،محمد شاہد بٹ،محمد ذوالفقار پر مشتمل ٹیم نے سرکلر روڈ پر واقع دکانوں کے کریہ داروں کی جانب سے میونسپل کارپوریشن کو کرایہ ادانہ کرنے پر 52دکانوں کوسیل کردیا۔

اسپیشل مجسٹریٹ حسام الدین کے مطابق ان دکانداروں پر میونسپل کارپوریشن کے 2021کے بعد سے کرایہ کی مد میں واجبات واجب الادا ہیں بار بار نوٹسز کے باوجود ان دکانداروںنے واجبات ادا نہیں کئے جس کی بناء پرایڈمنسٹریٹرحمزہ شفقات کی جانب سے بنائی گئی خصوصی کمیٹی نے کارروائی کرتے ہوئی آج سرکلر روڈپر واقع 52دکانوں کو سیل کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں