lکوئٹہ پولیس نے اشتہاری سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا

پیر 15 اپریل 2024 21:45

*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) کوئٹہ پولیس نے اشتہاری چوری اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چھینا گیا موبائل واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور ایک نان کسٹم پیڈ گاڑی برآمد کرکے قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ عبدالحئی عامر بلوچ اور ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد جواد طارق کی خصوصی ہدایت پر ایس پی صدر آصف خان کی نگرانی میں ایس ڈی پی او عجب خان اور ایس ایچ او سید عادل شاہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم بخت محمد عرف عزت کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے چھینا گیا موبائل اور واردات میں استعمال ہونے والا پسٹل برآمد کرلیااور اس کے قبضے سے ایک نان کسٹم پیڈ گاڑی بھی تحویل میں لے لی دوسری کارروائی میں تھانہ نوحصار کے ایس ایچ او عبدالولی اچکزئی نے دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم ولی جان کو گرفتار کرلیا اور گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں