رند کلوئی اور زہری ٹھازئی اقوام کے درمیان خونی تنازعے کا فیصلہ ہو گیا

بدھ 17 اپریل 2024 21:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2024ء)رند (کلوئی) اور زہری (ٹھازئی) اقوام کے درمیان خونی تنازعے کا فیصلہ مورخہ آ ٹھ اپریل کو میر جمیل احمد رند کی رہائشگاہ رند گڑھ میں ہوا جہاں میر جمیل احمد رند نے دونوں قبائل کے معتبرین کے درمیان درمیان گزشتہ چھ ماہ سے جاری خونی تنازعے کا تصفیہ کروا دیا۔ قبائلی تصفیے کے دوران سردار بہاول خان رند، سردار اورنگزیب سمالانی، پیر سید قائم شاہ گیلانی، میر خورشید لانگو، ٹکری نجیب لانگو، حاجی محمد یوسف لانگو، میر مصلح الدین مینگل، مولوی عبدالستار، میر جام خان کلوئی، میر چھمی خان کلوئی نے مشترکہ طور پر خونی تنازعے کا فیصلہ سنایا اس موقع پر حاجی میر خوشید لانگو نے فیصلہ پڑھ کر سنایا جسے سننے کے بعد دونوں قبائل کے فریقین شیر و شکر ہو گئے جس کے بعد زہری برادران کے سربراہ حاجی غلام دستگیر زہری، حاجی میر نذیر زہری، حاجی حمزہ زہری، حاجی وقار زہری، شہزاد زہری، قائم خان زہری، حمید زہری، سہیل زہری اور محسن زہری کی میر جمیل احمد رند سے ایک اہم ملاقات کی جس میں انہوں نے میر جمیل احمد رند کو رند اور زہری قبائل کے درمیان جاری خونی تنازعے کی تصفیے پر مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

اس موقع زہری برادری کے افراد نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ سے جاری خونی تنازعے کو پر امن طریقے سے حل کروانے پر زہری قوم کے تمام افراد ان کے مشکور ہیں اس موقع پر ٹکری نجیب لانگو اور باز محمد رند بھی ملاقات میں موجود تھے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں