اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اللہ یار کا مختلف علاقوں کا دورہ،پولیو ٹیموں کا جائزہ

منگل 30 اپریل 2024 20:12

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ میرباز خان مری کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اللہ یار علی شاہ عباسی نے پانچ روزہ پولیو کی قومی مہم کے آج دوسرے روز کے دوران مختلف علاقوں کا دورہ کرکے ٹیموں کا جائزہ لیا اور دیئے گئے مائیکرو پلان کے مطابق تفصیلات حاصل کی جو کہ دیئے گئے پلان کے تحت اپنے فرائض منصبی نہایت خوش اسلوبی کیساتھ ادا کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس سخت گرمی میں جانفشانی سے بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کےلئے قطرے پلانے میں مصروف عمل دیکھ کر ان کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ اسی طرح مزید محنت سے کام کریں تاکہ ہم اپنے ضلع و صوبے کو پولیو جیسی وبائ کا خاتمہ کرنے میں کامیاب ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مہلک بیماری کے خاتمے کیلئے ہمیں جہاد کے طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے زندگی کے تمام شعبہ ہائے سے وابستہ افراد کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کےلئے حکومتی جدوجہد میں بھرپور کردار ادا کریں تاکہ ہم اپنے صوبے و ملک میں پولیو جیسی مہلک بیماری کا خاتمہ کرنے میں کامیاب ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں