کوئٹہ ،گیس لیک ہونے کے باعث خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی

جمعرات 18 اپریل 2024 20:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) کوئٹہ میں گیس لیک ہونے کے باعث دھماکے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے بائی پاس پر اختر آباد کے مقام پر گھر میں گیس لیک ہونے کے باعث دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا دھماکے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر زخمی اور نعش کو ہسپتال منتقل کردیا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں