کوچز محکمہ کھیل کے ستون ،کسی کھلاڑی کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے ،نکھارنے میں کوچ کا اہم کردار ہوتا ہے،ڈی جی کھیل آصف لانگو

جمعرات 18 اپریل 2024 21:51

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) ڈائریکٹر جنرل کھیل بلوچستان آصف لانگو نے کہاہے کہ بلوچستان میں کھیلوں کی ترقی کے لیے مربوط نظام بنا رہے ہیں تاکہ صوبے میں کھیلوں کو فروغ دیا جا سکے ،ان خیالات کا اظہار انہوںنے کوچز کے ہونے والے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں نثار خان خلجی، منصور احمد درانی، محمد گل لانگو، محمد اکبر، ولایت حسین، شائستہ لغاری، نعمان لودھی اور عبدالغنی اوردیگر نے شرکت کی اجلاس میں کوچز نے ڈی جی کھیل کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر ڈائریکٹر جنرل کھیل نے کوچز سمیت تمام ملازمین کی محکمانہ ترقی اور کوچز کے مسائل کے حل کے لیے جلد اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کروائی۔

آصف لانگو نے کہاکہ ہمارے ڈیپارٹمنٹل کوچز ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں جو کہ محکمے میں ستون کی حیثیت رکھتے ہیں بلوچستان کے کھلاڑیوں کی کامیابیوں کا سہرا کوچز کے سر جاتا ہے کسی بھی کھلاڑی کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور نکھارنے میں کوچ کا اہم کردار ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبے بھرمیں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقادکیلئے محکمہ کھیل تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہا ہے تاکہ نواجونوں کو اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھانے کے موقع مل سکیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں