عوام کی خدمت کر کے اپنا سیاسی فریضہ ادا کرتے رہیں گے ، شاہ محمد ہاڑا

جمعرات 18 اپریل 2024 21:58

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کا ڈویلپمنٹ بجٹ اجلاس کنوینر شاہ محمد ہاڑا بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں چیئرمین میونسپل کمیٹی میر صفدر خان عمرانی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی بشیر احمد سدھایو جنرل کونسلرن میر بلال صادق عمرانی میر غلام نبی عمرانی میر اکبر خان عمرانی پروفیسر محمد ابراہیم ابڑو حاجی قدیر قریشی شعیب احمد بنگلزئی حاجی غلام رسول سولنگی خلیل احمد قریشی خان محمد سیال دین محمد لہڑی داسو مل ہرپال داس حاجی شیر احمد کھیازئی مولا حسن جتک گل حسن پہوڑ فاروق احمد بنگلزئی سمیت دیگر مرد خواتین کونسلران شریک تھیں اجلاس میں مختلف کونسلران نے ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا انہوں نے کہا کہ تمام وارڈز کے ممبران کو مساوی طور پر بجٹ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ تمام کونسلران اپنے متعلقہ وارڈز میں ترقیاتی عمل شروع کروا سکیں کیونکہ عوام نے انہیں بھاری مینڈیٹ دیکر خدمت کرنے کا موقع دیا ہے اس لیے ہماری کوشش رہے گی کہ وہ اسکیمات متعارف کروائی جائیں جن سے عوام براہ راست مستفید ہو سکے ہم عوام کو کبھی بھی مایوس نہیں کریں گے بلکہ عوام کی خدمت کر کے اپنا سیاسی فریضہ ادا کرتے رہیں گے ہمیں امید ہے کہ تمام کونسلران کو مساوی طور پر بجٹ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی میر صفدر خان عمرانی اور کنوینر شاہ محمد ہاڑا بلوچ نے کہا کہ ہماری نظر میں میونسپل کمیٹی کے تمام کونسلران ایک ہیں اور کوشش رہیگی کہ تمام کونسلران کو ساتھ لے کر چلیں ہماری یہی ترجیح رہی ہے انشائاللہ اس مرتبہ بھی تمام کونسلران کو اعتماد میں لے کر ترقیاتی اسکیمات کو منظور کیے جائیں گے تاکہ ہم سب مل کر شہر کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں یہ بجٹ عوام کا ہمارے پاس امانت ہے اور عوام کی بہتر تعمیر و ترقی پر ہی استعمال کیا جائے گا تاکہ شہریوں کے مسائل میں کمی واقع ہو اور انہی تمام بنیادی سہولیات فراہم ہو سکیں انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے شہر کی صفائی ستھرائی اور خوبصورتی کو بحال رکھنے کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں یہ شہر ہم سب کا ہے اور ہم سب کو مل کر اس کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگاترقیاتی بجٹ کو اجلاس کے موقع پر کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں