مزدوروں کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،نادر علی جمالی

بدھ 1 مئی 2024 18:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مئی2024ء) نوجوان سیاسی سماجی و پاکستان پیپلز پارٹی رہنما صدر جمالی یوتھ آرگنائزیشن نادر علی جمالی نے یکم مئی یوم مزدور کے موقع پر اپنے بیان میں مزدوروں کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں محنت کش طبقے کی عزت وقار اور حقوق کا تحفظ کئے بغیر ترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا انہوں نے کہا کہ قومی ترقی اورخوشحالی میں محنت کش طبقے کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہےمزدور اور محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔

یوم مئی مزدوروں کا عالمی دن محنت کی عظمت اورقومی ترقی میں محنت کش طبقے کی اہمیت اور کلیدی کردار کو اجاگر کرتا ہے انہوں نے کہا کہ یکم مئی مزدور طبقے سے اظہار ہمدردی کا دن ہے۔

(جاری ہے)

دنیا بھر میں یکم مئی کو مزدور ڈے کے حوالے سے منایا جاتا ہے۔ اور شکاگو میں شہید ہونے والے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے شکاگو کے مزدوروں نے ہزاروں جانوں کا نذرانہ دے کر رہتی دنیا تک یہ ثابت کر دیا کہ کوئی بھی ملک مزدوروں کے بغیرنہیں چل سکتا کیونکہ مزدورکسی بھی ملک کی معیشت اور تعمیروترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

مزدور ایک ایسی قوت ہے۔ جس کی بدولت زندگی کا کاروبار چلتا ہے۔مزدوروں کا عالمی دن منانے کا مقصد محنت کش مزدوروں کی بحالی کے ٹھوس اقدامات اٹھانا ہےمگر یہ بات شاید تپتی دھوپ میں اپنے بچوں کے لیے دو وقت کی روٹی کمانے والے مزدور کو نہیں پتہ کہ دنیا انہی کا عالمی دن منا رہی ہے۔ اور اسی دن بھی انہیں آرام نہیں ہوتا

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں