ضلع حب لسبیلہ میں سانحہ نو مئی کے حوالے سے ریلیوں و تقریبات کاانعقاد

جمعرات 9 مئی 2024 17:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2024ء) ضلع حب لسبیلہ میں سانحہ نو مئی کے حوالے سے ریلیوں و تقریبات کاانعقاد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن لسبیلہ اورضلع حب کی زیرنگرانی تقریبات میں بلدیاتی نمائندوں اور عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ اے ڈی سی سید یاسین اختر اورڈی ای او انورجمالی کی زیرقیادت اوتھل میں ریلی کاانعقاد کیا گیا۔

گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری سکول سے ریلی نکالی گئی ۔

(جاری ہے)

ریلی آرسی ڈی ہائی وے اور دیگر شاہراہوں سے گزری۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھےجن پر پاک فوج کی حمایت میں مختلف قسم کے نعرے درج تھے ۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بوائز ہائر سیکنڈری سکول میں سانحہ نو مئی کے حوالے سے تقریب کاانعقاد کیا گیا،سکول کے طلباء نے ملی نغمے ، ٹیبلوز پیش کئے۔ سانحہ نو مئی کے حوالے سے منعقدہ مرکزی تقریب سے اے ڈی سی سید یاسین اختر کاخطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کے ادارے عوام کے جان ومال کے تحفظ اورقومی یکجہتی کے ضامن ہیں ،سانحہ نو مئی میں سرکاری املاک اوریادگارشہداء کو نقصان پہنچانے کی مذمت کرتے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں