محکمہ کھیل بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور کوشش کر رہا ہے، درا بلوچ

منگل 23 جنوری 2024 21:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2024ء) بلوچستان بالخصوص کوئٹہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں کھیلوں کے فروغ کے لیے پبلک پرائیویٹ سیکٹر کی مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل محکمہ کھیل بلوچستان درا بلوچ نے منگل کو کوئٹہ شہر کے نواحی علاقے نواں کلی کوئٹہ میں الفا فٹنس جم کے افتتاح کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

درا بلوچ نے کہا کہ محکمہ کھیل بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور کوشش کر رہا ہے اور اس سلسلے میں نجی شعبے کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں الفا فٹنس جم کے قیام سے لوگوں بالخصوص نوجوان نسل کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر رشید نورزئی، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ارسلان خان نورزئی، بلوچستان آرچری ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری فیض اللہ کاکڑ اور دیگر بھی موجود تھے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں