کم شدہ کرایہ جات پر عمل نہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی،اے ڈی سی

جمعرات 19 اکتوبر 2023 14:57

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2023ء) سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی/ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجن پور محمد صفات اللہ نے نئے کم شدہ کرایہ جات پر عملدرآمد کرانے کے حوالے سے روڈ پر مسافر بسوں کو چیک کیا۔چیکنگ کے دوران انہوں نے مسافروں سے کرایوں کی ادائیگی بارے استفسار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے ڈرائیورز اور عملہ کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نئے کم شدہ کرایہ جات پر عمل کریں۔خلاف ورزی کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا اور کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔تمام ٹرانسپورٹرز کو چاہیے کہ نیا کرایہ نامہ اپنے ساتھ رکھیں اور اسی کے مطابق تمام مسافر کرایہ ادا کریں۔\378

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں