راجن پور کے طلبا ء وطالبات کواعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے گھر سے دور نہیں جانا پڑے گا،ڈپٹی کمشنر راجن پور

جمعرات 17 اکتوبر 2019 16:55

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر راجن پور محمدافضل ناصر خان کا تعلیم دوست اقدام، ضلع راجن پور کے طلبا ء وطالبات کو اب اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے گھر سے دور نہیں جانا پڑے گا۔ڈپٹی کمشنر محمد افضل ناصر خان کی ذاتی کوششوں سے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج راجن پور میں 4سالہ بی ایس پروگرام کا آغازکر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہایئرایجوکشن ڈیپارٹمنٹ ، حکومت پنجاب کی جانب سے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج راجن پور میں 4سالہ بی ایس پروگرام شروع کرنے پر اجازت نامہ جاری ہو گیا ہے۔4سالہ بی ایس پروگرام اردو، انگریزی، اسلامیات اور اکنامکس کے مضامین میں شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اجازت نامہ گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج راجن پور کی جانب سے ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ، حکومت پنجاب کے جاری کردہ معیار پر پورا اترنے پر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں