راجن پور،حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں ڈینگی سے آگاہی سے متعلق واک، سیمینارز کا سلسلہ جاری

پیر 14 اکتوبر 2019 16:42

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں ڈینگی سے آگاہی سے متعلق واک اور سیمینارز کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

گورنمنٹ ہائی اسکول بستی چھینہ اور سوشل ویلفیئر کی طرف سے ڈینگی سے آگاہی سے متعلق سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا۔سیمینار میں ادارہ ہذا کے سربراہان کے علاوہ اسٹاف،طلبا ء و طالبات اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔شرکاء میں ڈینگی سے آگاہی بارے لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ہاشم علی نے شہریوں میں ڈینگی بخار سے بچاؤ بارے آگاہی فراہم کی۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں