راجن پور، پولیس کا ڈاکوئوں کیخلاف آپریشن، 20 سالہ مغوی بازیاب

ہفتہ 30 اکتوبر 2021 14:05

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2021ء) جنوبی پنجاب کے ضلع راجن پور میں مغوی کی بازیابی کیلئے پولیس نے ڈاکوئوں کیخلاف آپریشن کیا ہے جس کے دوران 20 سالہ مغوی کو بازیاب کروا لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق راجن پور کے علاقے روجھان کچہ میں پولیس کی جانب سے مغوی کی بازیابی کے لیے ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او روجھان محمد اختر کے مطابق آپریشن میں 20 سالہ مغوی نوجوان محمد عثمان کو بازیاب کروا لیا گیا ہے۔

مغوی محمد عثمان کو 13 روز قبل ڈاکوئوں نے گھر کے باہر سے اغواء کیا تھا۔آپریشن میں پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے دوران اغواء کار ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔پولیس کی جانب سے فرار ہونے والے ڈاکوئوں کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں