ملکی دفاع میںشہادت کا رتبہ پانیو الے آرمی کے جوانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شاہینہ ناز

بدھ 5 ستمبر 2018 22:41

راجن پور۔5 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2018ء) یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین مسز شاہینہ ناز نے کہا ہے کہ ملکی دفاع میںشہادت کا رتبہ پانیو الے آرمی کے جوانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ۔تفصیلات کے مطابق تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا ۔تقریب کے دوران کالج ہذا کی طالبات نے ملی نغمے ،ٹیبلواورتقاریر پیش کیں ۔اس تقریب میں کالج ہذا کی پروفیسرز ،لیکچرارز اور سٹاف کے علاوہ طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں