پانی چوری کینال ایکٹ کے تحت ناقابل ضمانت جرم ہے، ایکسیئن کینال ڈویزن راجن پور

پیر 18 مئی 2020 22:07

راجن پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2020ء) ایکسیئن کینال ڈویزن راجن پورحسن مرتجز خان نے کہا ہے کہ پانی چوری کینال ایکٹ کے تحت ایک ناقابل ضمانت جرم ہے، پانی چوری جرم ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سماجی برائی بھی ہے جو اپنے چھوٹے سے مفاد کے حصول کے لیے ٹیل کے کاشتکاروں کے معاشی قتل کا باعث بنتی ہے۔ یہ باتیں انہوں نے حکومت پنجاب کی جانب سے پانی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات ملنے پر اپنے ایک بیان میں کہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ سالانہ بندی کے دوران تمام نہروں کے ٹوٹے ہوئے اور اوور سائز موگہ جات کی مرمت کے ساتھ ساتھ داجل کینال کے سائفنز اور کئی چھوٹی نہروں کی بھل صفائی کی گئی۔ انہوں نے اپیل کی ہے کہ کاشتکار پانی چوری، وارہ بندی کی خلاف ورزی یا محکمہ انہار کے متعلقہ کسی بھی مسئلے کی اطلاع ایکسین انہار کے ذاتی موبائل نمبر (03327652615) یا محکمہ آبپاشی کے ٹال فری نمبر 080011333 پر دے سکتے ہیں تاکہ پانی چوروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں