راجن پور،وین اور کار میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، 10 زخمی

اتوار 11 اپریل 2021 15:15

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2021ء) راجن پور میں انڈس ہائی وے پر مسافر وین اور کار آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ راجن پور میں انڈس ہائی وے روڈ پر فاضل پور کے قریب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

(جاری ہے)

حادثے میں مسافر وین اور کار میں تصادم ہوا، حادثے میں کار میں سوار 2 افراد جاں بحق ہوئے اوروین میں سوار 10 مسافر زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال راجن پور منتقل کر دیا گیا ، زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی مسافر وین ملتان سے راجن پور آرہی تھی۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں