راجن پور،ڈاکوؤں نے 4 افراد کو اغوا کرلیا، ڈی ایس پی سے مطالبے کی ویڈیو وائرل

پیر 25 جولائی 2022 15:59

راجن پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2022ء) کچے کے علاقے سے ڈاکوؤں کی جانب سے 4 افراد کو اغوا کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی وائرل ویڈیو میں ڈاکوؤں کی جانب سے ڈی ایس پی روجھان شہنشاہ چانڈیو سے گرفتار ساتھی کو چھوڑنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں ڈاکوؤں کو یہ کہتے بھی سنا جا سکتا ہے کہ اگر ڈی ایس پی شہنشاہ چانڈیو نے دو روز میں ہمارے ساتھیوں کو رہا نہ کیا تو پھر ایک ایک کر کے مغویوں کو قتل کر دیا جائے گا۔ڈی ایس پی روجھان کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کے کسی بھی ساتھی کو گرفتار نہیں کیا گیا، یہ گینگ لوگوں کو تاوان کے لیے اغوا کرتا ہے۔ڈی ایس پی کے مطابق ویڈیو میں موجود تمام مغوی ’بنگلا اچھا‘ کے رہائشی ہیں، مغویوں کی بازیابی کے لیے کوشش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں