جام پور کے قریب انڈس ہائی وے پر دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، ایک شخص جاں بحق، 35 زخمی

پیر 22 جنوری 2024 18:20

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2024ء) جام پور کے قریب مین انڈس ہائی وے ماچھی والا کے مقام پر دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 35 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو122 کے مطابق جام پور ماچھی والا کے قریب انڈس ہائی وے پر دو مسافر بسيں آپس میں ٹکرا گئیں ،حادثے کے نتیجے میں 1 شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 35 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

زخمیوں میں سے 10 افراد کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں،حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ ایک مسافر کوچ کراچی سے ڈیرہ غازی خان جارہی تھی جبکہ دوسری مسافر بس ڈیرہ غازی خان سے راجن پور کی طرف جا رہی تھی کہ حادثہ کا شکار ہوگئیں، جسکے نتیجہ میں ملتان کا رہائشی 48سالہ فدا حسین ولد اللہ بخش موقع پر جاں بحق ہوگیا،سکینہ بی بی، نبیلہ بی بی، باغ بڑھی، کلثوم بی بی، شمو بی بی، اور عذیر کو معمولی چوٹیں آئیں جنہیں موقع پر فرسٹ ایڈ دی گئی جبکہ محمد جعفر، محمد شہباز، عبدالمالک، حمزہ، شعیب، عطاء الرحمن، یوسف، عرفان، سیف اللہ، خمیسی، ذیشان، امین، صابر، وقاص، آفتاب، قائم دین، عبدالرزاق، عبدالکریم، عظمیٰ قیوم، عقیل، مسز نواز زخمی ہوئے، زخمیوں کو ٹی ایچ کیو جام پور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں