آل پنجاب فٹ بال ٹورنامنٹ پرسوں شروع ہوگا

ٹورنامنٹ کا افتتاح چیئرمین ضلع کونسل سردار عبدالعزیز خان دریشک کریں گے

جمعہ 8 ستمبر 2017 12:22

آل پنجاب فٹ بال ٹورنامنٹ پرسوں شروع ہوگا
ْ راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2017ء) عالمی ادارہ صحت کے زیراہتمام ڈبلیوایچ او آل پنجاب فٹ بال ٹورنامنٹ پرسوں اتوار سے راجن پور میں شروع ہوگا ٹورنامنٹ کا افتتاح چیئرمین ضلع کونسل سردار عبدالعزیز خان دریشک کریں گے جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنرراجن پور اشفاق احمد چوہدری ہونگے، ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر اور ینگ رائزنگ سٹار ویمن فٹ بال کلب راولپنڈی کے صدر حاجی غیاث الدین بلوچ نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ٹورنامنٹ میں ملتان ، راجن پور، رحیم یار خان، خان پور، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپورسمیت 8 ٹیمیں حصہ لیں گی ، ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان (آج) ہفتہ کو کیا جائے گا، ٹورنامنٹ کا فائنل 15 ستمبر کو کھیلا جائے گا اور فائنل کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں