ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع راجنپور میں بھی بارش،ندی نالوں میں طغیانی

جمعرات 5 مارچ 2020 15:13

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2020ء) ملک کے دیگر حصوں کیطرح ضلع راجنپور میں بھی بارش ، گرج چمک کیساتھ شروع ہونیوالا بارش کا سلسلہ گرج چمک کے ساتھ جاری جبکہ کوٹمٹھن کے علاقہ میں بارش کیساتھ ڑالہ باری بھی ہوئی۔ تحصیل جامپور میں کوہ سلیمان کے پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی ، بارش کے باعث درہ کاہا سلطان، درہ چھاچھڑ سے سیلابی ریلوں کی آمد شروع۔

سیلابی پانی ڈرین نالہ اور آبی گزر گاہوں سے دریائے سندھ میں جانے لگا۔ اسسٹنٹ کمشنر جامپور سیف الرحمن بلوانی نے "اے پی پی" کو بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے ممکنہ سیلاب سے بچائو کے لئے تیاریاں مکمل ہیں، اور ضلع بھر کی انتظامیہ ہر سال کیطرح بارشوں کیوجہ سے پہاڑی نالوں اور دوسری طرف دریائی طغیانی کے باعث ہونیوالے نقصانات سے بچائو کیلئے مکمل چوکس ہے اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر راجنپور میں ڈی سی راجنپور کیجانب سے فلڈ کنٹرول سیل قائم کردیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ جامپور کے ٹرائبل ایریائ میں پہاڑی طغیانی کے باعث جانی و مالی نقصانات سے بچائو کیلئے نزدیکی بستیوں میں رہنے والے لوگوں کو بھی ابھی سے ہی ریڈ الرٹ کرکے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، تاکہ مزید بارشوں کے باعث طغیانی کے نقصانات سے محفوظ رہاجاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ بارش کے باعث برساتی نالوں کا پانی اپنی مقررہ جگہوں سے گذر رہا ہے جس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

راجن پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں