راولاکوٹ میں اسکول وین کھائی میں جا گری

حادثے میں تین بچے جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 21 اکتوبر 2021 16:11

راولاکوٹ میں اسکول وین کھائی میں جا گری
راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اکتوبر 2021ء) : راولاکوٹ میں اسکول وین کھائی میں جا گری ۔ تفصیلات کے مطابق راولا کوٹ میں اسکول کے بچوں کو لے جانے والی وین کھائی میں گر گئی ۔ حادثے کے نتیجے میں تین بچے جاں بحق جبکہ 15 بچے زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

حادثے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو ٹیم کو جائے حادثہ پر طلب کیا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمی بچوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اسپتال پہنچا دیا گیا ہے جبکہ جاں بحق بچوں کی میتوں کو ضابطے کے کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :

راولا کوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں