وزارت کی خواہش نہیں چودھری نثار کو ہرانے کی خواہش تھی

چودھری نثار کسی صورت تحریک انصاف میں نہیں آسکتے،کونسی سیٹ چھوڑنی ہےاس کا فیصلہ عمران خان کوکرنا ہے،غلام سرور خان

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 28 جولائی 2018 19:26

وزارت کی خواہش نہیں چودھری نثار کو ہرانے کی خواہش تھی
ٹیکسلا (اردو پوائنٹ تازہ ترین خبر-28جولائی 2018ء ) :غلام سرور خان نے چوہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت کے امکان کو رد کر دیا۔غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ وزارت کی خواہش نہیں چودھری نثار کو ہرانے کی خواہش تھی چودھری نثار کسی صورت تحریک انصاف میں نہیں آسکتے،کونسی سیٹ چھوڑنی ہےاس کا فیصلہ عمران خان کوکرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق این اے 59 اور این اے 63 قومی اسمبلی کے وہ اہم ترین حلقے تھے جن پر سارے ملک کی نگاہیں تھیں کیونکہ یہاں سے مسلم لیگ ن کے باغی چوہدری نثار نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا ۔

ان میں سے این اے 59 چکری چوہدری نثار کا آبائی حلقہ تھا جب کہ این اے 63 ٹیکسلا اور واہ کے حلقے پر چوہدری نثار کے مخالف غلام سرور خان کی گرفت مظبوط تھی ۔چوہدری نثار نے دونوں علاقوں میں بھرپور مہم چلائی اور انکی جانب سے امید ظاہر کی جارہی تھی کہ وہ دونوں حلقوں میں غلام سرور کے خلاف الیکشن جیت جائیں گے تاہم جب الیکشن کا نتیجہ آیا تو سرور خان نے دونوں حلقوں این اے 59 اور این اے 63 سے چوہدری نثار کو شکست دے دی ۔

(جاری ہے)

یہ چیز چوہدری نثار کی سیاست پر ایک بڑاق سوالیہ نشان بن گئی تاہم اب یہ کہا جارہا ہے کہ سرور خان دونوں سیٹوں میں سے ایک سیٹ چھوڑیں تو نثار خان دوبارہ اس سیٹ پر الیکشن لڑ کر جیتیں گے اور اسمبلی کا حصہ بنیں گے۔تاہم سرور خان کونسی سیٹ چھوڑیں گے یہ ایک الگ بحث ہے ۔غلام سرور خان کا اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ طچودھری نثار کو 5 بار صوبائی اور3 بار قومی اسمبلی کی نشست پر ہرایا۔

چودھری نثار کی سیاست ہمیشہ کے لیے ختم کر دی ہے۔پچھلے ایک سال سے چودھری نثار ایک کھیل کھیل رہے تھے۔انکا کہنا تھا کہ چودھری نثار کسی صورت تحریک انصاف میں نہیں آسکتے۔عمران خان سمجھ گئے ہیں جو 34سالہ رفاقت چھوڑسکتاہے وہ کسی کا نہیں ہو سکتا۔انکا مزید کہنا تھا کہ وزارت کی خواہش نہیں چودھری نثار کو ہرانے کی خواہش تھی۔ کونسی سیٹ چھوڑنی ہےاس کا فیصلہ عمران خان کوکرنا ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں