بھارت کی طرف سے مس ایڈونچر کی کوشش کا بھرپورجواب دیا جائیگا ،ْترجمان پاک فوج

لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف کشمیری بھائی رہائش پذیر ہیں، بھارت کی طرف سے جان بوجھ کر شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا جاتاہے ،ْ ہماری فورسز صرف بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بناتی ہیں ،ْمیجر جنرل آصف غفور کی گلگت بلتستان ،آزاد کشمیر اور ہزارہ ڈویژن کے صحافیوں سے گفتگو

پیر نومبر 16:45

بھارت کی طرف سے مس ایڈونچر کی کوشش کا بھرپورجواب دیا جائیگا ،ْترجمان ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 نومبر2018ء) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے تاہم بھارت کی طرف سے مس ایڈونچر کی کوشش کی گئی تو بھرپورجواب دیا جائیگا ،ْلائن آف کنٹرول کے دونوں طرف کشمیری بھائی رہائش پذیر ہیں، بھارت کی طرف سے جان بوجھ کر شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا جاتاہے ،ْ ہماری فورسز صرف بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بناتی ہیں۔

پیر کو گلگت بلتستان ،آزاد کشمیر اور ہزارہ ڈویژن کے صحافیوں نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا جہاں ان کی ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق صحافیوں نے اپنے علاقوں کی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے فیڈ بیک دیا اور اپنے علاقے میں پاک فوج کی طرف سے جاری ترقیاتی کاموں سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے صحافیوں کو بھارتی فورسز کی سیز فائر کی خلاف وزریوں سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف کشمیری بھائی رہائش پذیر ہیں، بھارت کی طرف سے جان بوجھ کر شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا جاتاہے، اس صورتحال کے باوجود بھارتی خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دیا جاتاہے، ہماری فورسز صرف بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بناتی ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستان امن کا خواہاں ہے تاہم بھارت کی طرف سے مس ایڈونچر کی کوشش کی گئی تو بھرپورجواب دیا جائے گا۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف کشمیری بھائیوں کی موجودگی کے باعث محتاط ردعمل دیتے ہیں، امن کے خواہشمند ہیں مگرجارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments