پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ کامیابی سے لڑی ہے ،جنرل قمر جاوید باجوہ

افغانستان میں امن کیلئے کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ اقدامات کئے ہیں ،ہم نے سب سے زیادہ عسکری معاشی سیاسی اور سماجی قیمت ادا کی دنیا کو اس کا اعتراف کرنا چاہئے افغانستان میں امن کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے ،پاکستان کی عزت اور سلامتی ہمیشہ مقدم رہے گی،سربراہ پاک فوج

منگل 20 نومبر 2018 19:26

پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ کامیابی سے لڑی ہے ،جنرل قمر جاوید باجوہ
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ کامیابی سے لڑی ہے افغانستان میں امن کیلئے کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ اقدامات کئے ہیں ،ہم نے سب سے زیادہ عسکری معاشی سیاسی اور سماجی قیمت ادا کی دنیا کو اس کا اعتراف کرنا چاہئے، افغانستان میں امن کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے تاہم پاکستان کی عزت اور سلامتی ہمیشہ مقدم رہے گی۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف کامیابی سے جنگ لڑی ہے اور علاقائی امن کیلئے بھی اپنا کردار ادا کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن کیلئے کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ اقدامات کئے ہیں ۔ آرمی چیف نے کہا کہ ہم نے سب سے زیادہ عسکری معاشی سیاسی اور سماجی قیمت ادا کی ہے اور دنیا کو اس کا اعتراف کرنا چاہئے ۔ پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن کیلئے کردارادا کرتے رہیں گے لیکن پاکستان کی عزت اور سلامتی ہمیشہ مقدم رہے گی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں