مولانا سمیع الحق کے قتل کیس میں پیش رفت، پرسنل سیکریٹری زیرِ حراست

مولانا سمیع الحق کو 2 نومبر کی راولپنڈی میں ان کی رہائش گاہ پر چھریوں کے وار کرکے قتل کیا گیا

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:50

مولانا سمیع الحق کے قتل کیس میں پیش رفت، پرسنل سیکریٹری زیرِ حراست
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور ان کے پرسنل سیکریٹری احمد شاہ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جے یو آئی (س) کے سربراہ مولاناسمیع الحق کا پرسنل سیکریٹری احمد شاہ مولانا کے قتل کیس میں پولیس کو مطلوب تھا اور گزشتہ کئی ہفتوں سے پراسرار طورپر غائب تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ حساس ادارے کے اہلکاروں نے تقریباً 6 روز قبل احمد شاہ کو حراست میں لیا اور راولپنڈی پولیس کے حوالے کردیا۔واضح رہے کہ مولانا سمیع الحق کو 2 نومبر کو راولپنڈی میں ان کی رہائش گاہ پر چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا تھا۔وزیراعظم عمران خان نے مولانا سمیع الحق کے قتل کی فوری تحقیقات کا حکم دیا تھا تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے تحقیقات میں اب تک کوئی پیشرفت نہیں کرسکے ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں